مری شہر مری کے مختلف علاقوں سے پانی کے میٹروں کی چوری معمول بنتا جا رہا ہے۔دو دنوں میں کری محلہ اوردیگر علاقوں سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں متعدد میٹر اتار کرلے گئے جس کے نتیجے میں متعدد لوگ فراہمی آب سے محرم رہے دوسری جانب موٹر ایجنسی،جنرل بس سٹینڈ،کارٹ روڈ،رنگ روڈ کے مکین کئی دنوں سے پانی کی سپلائی نہ دئیے جانے پر سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے وہ پانی کے بحران اورمیٹروں کی چوری پر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں جہاں ان دونوں دیگر جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے وہاں چوری کی انوکھی وارداتیں حد رجہ بڑھ گئی ہیں جن میں سڑکوں کے کنارے گاڑیوں کے تحفظ کیلئے لگے مضبوط حفاظتی جنگلوں کی چوری اب ایک معمول سا بنتا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو باظابطہ آگاہ کیئے جانے کے باوجود ان وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لارنس کالج بائی پاس روڈ سے گزشتہ چند ایام میں ناعاقبت اندیش چور لا تعداد مقامات سے لاکھوں روپے کے حفاظتی جنگلے اتار کر لے گئے جس کے نتیجے میں جہاں کسی بھی متوقع حادثہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے
