مریم نواز کی پریس کلب گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد 169

مریم نواز کی پریس کلب گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد

گوجرخان‘مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت کی تکمیل صحافت کی آزادی سے مشروط ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے نو منتخب صدر احمد نواز کھوکھر،جنرل سیکرٹری زرین خان اور تمام عہدیداران کو حلف برداری کی تقریب کے موقع پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں کیا،

مریم نواز نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ُان تمام امیدوں اور توقعات پر پورے اتریں گے جو آپ کے ووٹرز نے آپ سے وابستہ کر رکھی ہیں، جمہوریت کی تکمیل صحافت کی آزادی سے مشروط ہے، بد قسمتی سے ہم اس معیار سے دنیا بھر میں انتہاء آخری درجوں پر شمار کیے جاتے ہیں اس لئے جب آپ آزادی صحافت کا نعرہ بلند کرتے ہیں تو میں اپنی آواز آپ کے ساتھ شامل کرنے کو اپنا فرض سمجھتی ہوں،کیونکہ ہم ایک ہی منزل کے راہی ہیں، میں جدوجہد میں آپکی کامیابی کے لئے پر امید بھی ہوں اور آپکی ساتھی بھی ہوں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں