(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ فیز فائیو کے ایپلی کیشن پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ حکومتِ پنجاب کے اس زراعت دوست اقدام کے تحت زراعت کی جدید کاری کے لیے مجموعی طور پر 19,500 ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پروگرام کے فیز فور میں 10 ہزار ٹریکٹرز پر فی کسان 7.5 لاکھ روپے کی بڑی مالی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ نئے شروع ہونے والے فیز فائیو کے تحت 9,500 ہائی پاور ٹریکٹرز پر فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی تاریخی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جو صوبے میں زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کو خوشحال بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔