160

مری‘موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری شدید سردی کی لپیٹ میں گذشتہ چند دن تک ہونے والی بارشوں،ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سردی شروع ہوتے ہی محکمہ سوئی گیس مری کے عملے کی نااہلی اورغفلت کے باعث مری شہر اور تماملحقہ علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی کیے جانے سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔کئی علاقے جن میں ابوظہبی روڈ،سنی بنک،کارٹ روڈ،محلہ شوالہ،حاجی گلی،دھوبی گھاٹ،کشمیر ی محلہ،لوئر جھیکاگلی روڈسمیت کئی علاقوں میں گیس کاپریشر کم ہونے سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ خواتین نے بھی محکمہ سوئی گیس مری کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اگر فوری طورپر گیس پریشر ٹھیک نہ کیاگیا تو جی پی اوچوک مال روڈمری پر خواتین شدید احتجاجی مظاہرہ کرینگیں،جبکہ محکمہ واپڈا کی نااہلی سے بجلی کے باربار تعطل سے بھی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ ہلکی بارش اور ہواکے شروع ہوتے ہی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے عوامی اورسیاحتی حلقوں نے سوئی گیس اورچیئرمین آئیسکو اسلام آباد کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اصلاح احوال کرنے اور گیس بجلی کی بلاتعطل عوام کوفراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں