296

مری‘سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے نصب سائن بورڈ غائب


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) محکمہ ہائی وے مری کی لا پرواہی کے نتیجے میں مری کی اہم شاہراہوں پرسیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے نصب کیئے جانے والے سائن بورڈ غائب ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح بھٹکتے نظر آتے ہیں۔ ایسے سڑکوں میں ایکسپریس وے سے مری شہر کی طرف، مسیاڑی چوک سے مری، لارنس کالج گھوڑا گلی، مری امپروومنٹ ٹرسٹ،جھیکاگلی اور شہر کی طرف آنے والے اہم ترین سڑکیں شامل ہیں۔ آگاہی اور رہنمائی کیلئے نصب ایسے تمام بورڈ غائب کر دئیے گے ہیں۔اس طرح شوالہ چوک سے مری،جھیکاگلی،لارنس کالج کے بورڈ بھی کافی عرصے سے غائب ہیں جس کی وجہ سے مری آنے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورسیاح جگہ جگہ گاڑی کھڑی کرکے راستے پوچھتے نظرآتے ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی میں بھی بری طرح متاثرہورہی ہے جبکہ موبائل فون پر بھی کی غلط ڈائریکشن کی وجہ سے بھی سیاحوں کو میلوں دور کاسفر کرنا پٹرتا ہے۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ڈنہ میں نئی فرنچائز آنے اور دیگر کاروباری مراکزکھلنے کی وجہ سے اس اہم ترین شاہراہ کو غیر فال کرنے کیلئے محکمہ ہائی وے نے ان لوگوں کی ملی بھگت سے ایسا قد، اٹھایاجارہاہے،سیاحوں اوراہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ ہائی وے مری سے مطالبہ کیاہے کہ سیاحوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے فوری طور پر ایکسپریس وے مسیاڑی چوک سے شوالہ لنک روڈ پر مختلف مقامات پر لگائے گئے بوڑڈز فوری پرانی جگہوں پر نصب کئے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں