176

مری‘تحصیلدار اور نائب تحصیلدار نہ ہونے سے عوام مشکلات کا شکار

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) 2 ہفتوں کے بعد پٹواریوں کی ہڑتال تو ختم کردی گئی لیکن سائلین کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں تحصیلدار / سب رجسٹرار مری 45 دن کی ٹریننگ کیلئے چلے گئے،نائب تحصیلدار مری کی تبدیلی کے بعد تاحال کسی آفیسر کو نائب تحصیلدار مری تعینات نہ کیاجاسکا جس سے دوردراز کے شہروں اورتحصیل بھر سے جائیداد کی خریدفروخت کیلئے آنے والے سائلین کی مشکلات مزی بڑھ گئی ہے موجودہ تحصیلدارمری ٹریننگ کے بعد ترقی پاکر ویسے ہی مری نہیں آئینگے جبکہ نائب تحصیلدارکی تعیناتی نہ ہونے سے جہاں سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے وہاں حکومتی خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کانقصان پہنچ ر ہا ہے لاہور،کراچی،سرگودھا،فیصل آباد،راولپنڈی اوردیگر شہروں کے علاوہ تحصیل مری کے عوام کو بھی مایوسی ہورہی ہے انہوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورتحصیلداراراورنائب تحصیلدار کی فوری تعیناتی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں