69

مری‘بغیرنمبرپلیٹ،بغیرکاغذات،کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے سرکل مری میں بغیر نمبر پلیٹ، بغیر کاغذات،کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ٹریفک واردنز افسران کو بریفنگ دی اور قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں ان کی ہدایت پرلوکل بازاروں باڑیاں، اپر دیول، کشمیری بازار، علیوٹ پھگواڑی بازار اور نیومری بازار میں لوکل ٹرانسپورٹ کا کا غذات کے سختی سے چیکنگ شروع کردی اور نو پارکنگ ایریاء کو ایریا کو کلیئر کرایا جائے گا، سرکل مری میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں گذشتہ ویک کے دوران ٹریفک وارڈنز افسران نے سرکل مری میں بغیر نمبر پلیٹ، بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 324گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے چالان کیے انہوں نے عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے کاغذات مکمل رکھیں روڈ پر چلتے ہوے کاغذات نہ ہونے کی صورت میں گاڑی تھانے میں بند کر دی جائے گی، ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے کہا ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹر حضرات سے ہدایت کی کہ لوکل بازاروں کشمیری بازار، اپر ویول بازار، علیوٹ بازار، پھگواڑی بازار، باڑیاں بازار، نیومری بازاراوردیگر علاقوں میں مناسب جگہ پر پارکنگ کریں اور کوشش کریں کے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو اور ٹریفک وارڈنز افسران آپکے معاون ہیں یہ آپکی زندگی کو محفوظ بنانے اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اسلئے قانون پر عمل درآمد کر کہ محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں