110

مری‘بغیرمیٹرریڈنگ کے بل جاری ہونے پرشہری سراپا احتجاج

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے نواحی گاؤں ا وسیاء یونین کونسل دیول کے بجلی کے صارفین کا بھاری بھرکم بل ملنے پر چیخیں نکل گئیں، بغیر ریڈنگ کے بل دیے جانے پراہلیان علاقہ کا شدید احتجاج پایا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد نے کہا ہے کہ ان کے علاقہ میں میٹر ریڈر آتے ہی نہیں ہیں گذشتہکئی ماہ سے ان کے گھروں کے بل بغیر کسی ریڈنگ کے ہزاروں روپے میں دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی شکائت کی ہے کہ محکمہ کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں بجلی کیتاریں انتہائی خطرناک طریقے سے لٹک رہی ہیں جو کسی وقت بھی خطرناک حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔دریں اثناء اسی نوعیت کی شکایات ملحقہ کرلی یونین کونسل نمبل کے پی کے سے بھی آ رہی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں