مری تحصیل روڈ پر کمپیوٹر اراضی سنٹرکے قریب گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم تین فائرٹینڈرز اورایک ایمبولینس لیکر موقع پر پہنچ گئی اوربروقت کاروائی کرکے آگ پرقابوپالیا۔یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ تحصیل روڈ پر یہ عمارتیں بہت پرانی اوربوسیدہ ہیں جس کی تعمیرومرمت بہت ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق میں جس گھرمیں آگ لگی ہے وہ تھانہ مری کے ایک ملازم کا ہے اس طرح تحصیل آفس کے قریب لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں یہاں کے عوامی حلقوں میں بہت سے شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں کیونکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعہ میں محکمہ مال کی بعض اہم دستاویزات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں۔عوام حلقوں نے اس آتشزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوتے بھر پور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوامی شکوک و شبہات کو تقویت نہ مل سکے۔
144