211

مری،مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

                مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)نواحی علاقہ مری گلیات ایوبیہ کے علاقہ دروازہ میں شدید بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرگئی جسکے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ ایک 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے، افسوس ناک واقعہ گذشتہ رات پیش آیامکان کی چھت گرنے سے ہارون رشید کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی  جبکہ ہارون رشید کا پوتاسابق جنرل کونسلر صداقت عباسی کا 5 سالہ بیٹاشدید زخمی ہو گیا ہے زخمی بچے کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کمرے میں موجود فیملی کے سربراہ ہارون رشید معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں