مری(سید احمد سے )سرینگر روڈ مری کوہالہ پل کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ،ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے اس نے ایک کار کو کچل دیا جسکے نتیجے میں کارمیں سوارایک ہی خاندان کے تین افراد نعیم ولد صدیق،سمیرا زوجہ نعیم اور15 سالہ ولد نعیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک گیارہ سالہ بچہ سعد ولد نعیم شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کاشکارہونیوالے خاندان کاتعلق خانیوال سے تھا اوروہ سیر تفریح کیلئے مری آئے تھے،
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس لیکر موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کاروائی شروع کی،واقع کی اطلاع سینٹرل کنٹرول روم اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی فراہم کر دی گئیں،ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 پنجاب مری،ریسکیو 1122 مظفرآباد اور مقامی پولیس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا حادثہ میں تین جاں بحق افراد کی نعشوں اور ایک زخمی بچہ کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا گیا۔