121

مرزا حسنین مسعود کا والد مرحوم کا مشن جاری رکھنے کا عزم

رجب علی راجہ‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ

3ماہ قبل چیئرمین مرزا مسعود ہارٹ اٹیک کی بدولت وفا ت پا نے کی وجہ سے حلقہ این اے 52 کی یونین کونسل چک جلال دین سیاسی یتیم ہو گئی ہے جن کے یونین کونسل کے لیے کیے گئے کام مثالی تھے مرحوم نے یوسی چک جلال دین کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کروڑں کے کاموں کی منظوری لی جن میں سے تمام وارڈ کے لیے پانی کے مسائل کے حل کے لیے چار ٹیوب ویل اور پائپ لائن کے لیے 3کروڑ15لاکھ کی منظوری 18ٹرانسفارمراور 36کھمبے ، ملک کالونی کے لیے 55لاکھ کی بجلی، مکمل گیس پائپ لائن کے لیے 70لاکھ کی منظوری اور گرجا روڈ کی منظوری اکبر چوک سے ڈھوک سیداں چوک تک 30فٹ چوڑی روڈ کی منظوری شامل ہیں لیکن تاحال اس پر کام فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے شروع نہ ہو سکا۔مرزا مسعودمرحوم اپنے علاقہ کے مسائل سے باخوبی آگاہ تھے اور اپنے علاقہ کی ترقی کے لیے انھوں نے دن رات کام کیا اور اپنے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کو عبادت سمجھتے تھے ان کے انہی کاموں کی بدولت اہلیان علاقہ ان سے محبت کرتے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ان کی رہنمائی حاصل کرتے تھے والد کی وفات کے بعد مرزا مسعود کے بیٹے مرزا حسنین مسعود (سنی )نے اپنے والد کے مشن کوجاری رکھنے کاعزم کیا ہے اور با قاعدہ طور پر سیاست میں حصہ لیا ان کاکہنا ہے میں اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنا دن رات ایک کردوں گا انشاللہ میں اپنے والد اور اپنے لیڈر چوہدری نثار علی خان کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھوں گا اور عوام کی خدمت میں کسر نہیں چھوڑو ں گا مرزا حسنین اپنے والد کے کیے گئے وعدے کو سرکاری فنڈ نہ ملنے کے باوجود اپنے پاس سے مکمل کر رہے ہیں گزشتہ روز انھوں نے وارڈ نمبر5کے واٹر سپلائی لائن جو کے کافی عرصہ سے بند تھی اس کو کھولا اور کچھ گلیوں کو اپنے ذاتی فنڈ سے مکمل کیا اور اس اقدام پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گی مرزا حسنین مسعود اپنے علاقہ کی ہر د ل عزیز نوجوان ہیں جو سیاسی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں گزشتہ دنوں انھوں نے پورے گرجا روڈ پر جشن عید میلاد نبی کے اسٹیج کا اہتمام کیا اور اور بڑی تعداد میں پینا فلیکس لگا کر عشق رسول ہو نا کا ثبوت دیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں