کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ پی ٹی آئی یوتھ کے راہنما سردار ارشد مجید نے ایک بیان میں کہا کہ ایکسین ہائی وے کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے کہوٹہ تا آڑی سڑک کے 11 کروڑ روپے کرپشن کی نظر ہو گئے محکمہ ہائی وے نے پرانی روڈ اکھاڑ کر کھنڈر بنا دی اور 6 ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا اس سڑک پر کام نہ ہو سکا بڑے بڑے روڑے سڑک کے درمیان پھینک دئیے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ گردوغبار سے طرح طرح کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ایکسین ہائی وے اور ایس ڈی او ہائی وے کی ملی بھگت سے 11 کروڑ کہوٹہ آڑی روڈ اور ساڑھے چھ کروڑ جیوڑہ روڈ کے کرپشن کی نظر ہو گئے ایکسین بتائیں کہ اگر رقم نہیں تھی تو سڑک کو کیوں کھنڈر بنایا آزاد کشمیر اور کہوٹہ کے ٹرانسپورٹروں عوام علاقہ نے ایم این اے صداقت علی عباسی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہائی وے کی کرپشن کی فوری انکوائری کی جائے اور ان دونوں سڑکوں کو فوری طور پر پختہ کیا جائے
168