تحصیل راولپنڈی محکمہ تعلیم کے ذیلی مراکز چونترہ،بسالی ،صدر بیرونی اور راولپنڈی سٹی پر مشتمل ہے مرکز چونترہ جو علاقہ چونترہ کے سو سے زیادہ دیہات کے پرائمری اور مڈل سکولوں کو کنٹرول کرتا ہے جو میل اور فی میل سکولوں کے مطابق دو حصوں یعنی ای ڈی او میل اور ای ڈی او فی میل پر مشتمل ہے ان کا دفتر چونترہ مین واقع ہے لیکن آج تک کسی ایجوکیشن افسر اور نہ ہی سٹاف کے کسی شخص نے اس کی شکل تک دیکھی ہے 2003ء میں پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق تمام یونین کونسلز نے اپنی پرجیکٹ کی عمارتیں محکمہ تعلیم کے سپرد کیں چونترہ میں ایک وسیع عمارت جو کئی کمروں اورایک مرکزی کانفرنس ہال پر مشتمل تھی اس وقت کے اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر چوہدرہی اقبال کے حوالے کی گئی لیکن انہوں نے وہاں دفتر منتقل نہ کیا اس کے بعد محکمہ ایجو کیشن کے اس دفتر کے ایک حصے پر محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے ڈھیرے ڈال لیے اس وقت چونترہ مرکز اپنی عمارت ہوتے ہوئے خانہ بدوشی کی حالت میں کبھی کسی ایک ہائی سکول میں قائم ہوتا ہے کبھی دوسرے میں جب وہاں کی انتظامیہ کمروں کی قلت کا شکار ہوتی ہے تو یہ دفتر کسی تیسرے مڈل سکول میں قائم ہو جاتا ہے اس سے سب سے زیادہ متاثر فیمیل سیکشن ہو رہی ہے علاقہ میں دفتر نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے پرائمری اور مڈل سکولوں کو براہ راست چاندنی چوک راولپنڈی میں واقع ڈپٹی آفس سے کنٹرول کیا جارہا ہے ہر ماہ کئی دفعہ سکولز سے متعلق ڈیٹا طلب کیا جاتا ہے جس کی ترسیل کا محکمہ تعلیم کے پاس کوئی نظام نہیں ہے پورے مرکز میں کسی بھی پرائمری سکول میں کوئی پیین یا چپڑاسی نہیں ہے لہذا مرکز کے ہیڈ ٹیچرجن کا ماہانہ اعزازیہ صرف پانچ سو روپے ہے اُن کو ڈاکیے کے طور پرکبھی ایک سکول کبھی دوسرے سکول یا راولپنڈی ڈپٹی آفس میں ڈاک پہچانے کا کام بھی سر انجام دینا پڑ رہاہے ہیڈ ٹیچرز کے زرئع کے مطابق بار ہا اُن کو ایس ایم ایس کے زریعے چند گھنٹوں کے اندر چاندنی چوک میں واقع دفتر میں پہنچنے کا ا رڈردیا جاتاایسے میں مضافاتی سکول جو روڈ سے کئی کئی میل دور واقع ہیں اور وہاں عام ٹرانسپورٹ بھی دستیاب نہیں وہاں سے سٹاف کا اسی دن چھٹی کے بعد راولپنڈی کے آخری سرے پر واقع دفتر پہنچنا جوہٗ شِیر لانے سے کم نہیں اہل علاقہ بار ہا محکمہ تعلیم اور عوامی نمائنیدوں کی توجہ چونترہ میں واقع اے ای او آفس کی بحالی کی طرف دلا چکے ہیں۔چونترہ مرکز کے پرائمری سکولوں میں صرف ہون اور سلمون دوایسے ادارے ہیں جہاں چوکیدار موجود ہیں باقی تمام سکولز اس سہولت سے محروم ہیں مرکز میں ٹیچرز سٹاف کی بھی شدیدقلت ہے گزشتہ ماہ مکمل ہونے والی ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں چونترہ مرکز کو نظر اندازکرتے ہوئے تمام نئے بھرتی ہونے والے ایجو کیٹز کو راولپنڈی شہر اور دیگر مراکز بسالی وغیرہمیں تعینات کیا گیا جبکہ چونترہ مرکز کے درجنوں سکولوں میں صرف تین فی میل ایجو کیٹر تعینات کیے کئے جو مرکز میں مطلوب تعداد میں اُونٹ کے مُنہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں۔{jcomments on}
118