274

محمد نواز پانی والے

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ رپورٹ) یہ راولپنڈی کے علاقہ کلرسیداں کے مقامی شہر شاہ باغ میں دکانداروں کو پانی فراہم کرتے ہیں نواز کا تعلق نواحی گاؤں موہڑہ بختاں سے ہے یہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں یہ شاہ باغ شہر میں دکانداروں کو پانی فراہم کرتے ہیں اس کام کیلیے انہوں نے ایک بینگی بنا رکھی ہے جس کی مدد سے وہ قریبی کنویں یا کسی بور سے پانی بھر کر بینگی کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر لاتے ہیں اور دکانداروں کو پانی دیتے ہیں جس کے بدلے میں دکاندار ان کو پانی پہنچانے کی معمولی اجرت ادا کر دیتے ہیں جس سے وہ اپنے گھر نظام چلاتے ہیں

پانی پلانا ویسے بھی بہت نیکی کا کام ہے محمد نواز نیکی کے ساتھ ساتھ اس سے اپنے بچوں کا ذریعہ معاش بھی حاصل کر رہے ہیں غریب ہونے کے باوجود اس شخص کے چہرے پر پریشانی کے اثرات دیکھنے کو نہیں ملتے ہیں ہر وقت خوش نظر آتے ہیں ہر کسی سے ہنسی مذاق سے بات کرتے ہیں کسی سےمانگتے نہیں ہیں مزدوری کوئی جتنی بھی دے خوشی سے لیتے ہیں

ایسے افراد جن کے بچوں کی روزی دوسروں کے ہاتھ میں ہو وہ ہماری توجہ کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہیں لیکن اندر سے بلکل خالی ہوتے ہیں جو بے شک تھوڑا ہی سہی لیکن رزق حلال کو ترجیح دیتے ہیں جب کبھی ان سے سامنا ہو ان کو روک کر گپ شپ لگائیں آپ کو خوش کریں گئے ان کو شاہ باغ شہر کی رونق بھی کہنا بے جا نہ ہو گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں