اپنی زندگی کو قریب ترین اور اہم ترین رشتوں کے چراغوں سے روشن رکھا جاتا ہے۔مخلص اور نیک نیت لوگ تو اپنے ارد گرد رہنے والوں کو بھی اپنی دریا دلی اور نرم خوئی کے باعث اپنے لیے اہم ترین بنا لیتے ہیں۔انفرادی طور پر ہر گذرا لمحہ اپنے دامن میں کوئی نہ کوئی یاد سمیٹ لیتا ہے جو ہمیشہ یاد رہ جاتا ہے گذشتہ دنوں بیول کی معروف سیاسی سماجی وکاروباری شخصیت حاجی محمد اسلم کی جانب سے ترکی میں ہونے والے انٹرنیشنل ماس ریسلنگ ٹورنامنٹ میں بیول کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ٹیم کے علاوہ علاقے کے سیاسی سماجی افراد بھی شریک ہوئے۔یہ ایک یاد گار لمحہ تھا جو عرصہ تک یاد رہے گا جب ٹیم ممبران اپنی پذایرئی پر انتہائی پرمسرت نظر آرہے تھے۔ان کے چہروں پر چمکتی خوشی دیدنی تھی۔حاجی محمد اسلم کے اس ایونٹ نے نو جو ا نوں کو باور کروایا کہ علاقہ مکین ان کی جانب سے بیول کا نام انٹرنیشنل سطح پر متعارف کروانے پر کس قدر خوشی محسوس کررہے ہیں۔ترکی میں ہونے والی انٹرنیشنل ماس ریسلنگ میں بیول کے نوجوان عاطف عرف عاطی بطور کھلاڑی شامل تھے جنہیں برطانیہ میں مقیم طارق پرویز نے اسپانسر کیا۔جبکہ ملک نعمان طارق ٹیم منیجر کی حیثیت سے ساتھ گئے۔بیول کے دوسرے نوجوان حسیب خالد نے ترکی میں ہونے والے اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ریفری کے فرائض سرانجام دے کر بیول اور پاکستان کا نام روشن کیا۔مقامی اور پنجاب سطح پر ماس ریسلنگ میں نام کمانے والے عاطف عاطی پہلا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے کے ناطے دباؤ کا شکار رہے۔تقریب میں شریک حافظ منظور نے ترکی میں علاقے کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو قیمتی سرمایہ قرار دیا۔انہوں نے سردار محمد چوہدری کی بیول کے کھلاڑیوں پر کی جانے محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔چوہدری اخلاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے میدانوں کو آباد کرنے پر زور دیا تقریب کے میزان حاجی محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیول کا نام انٹرنیشنل سطح پر متعارف ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے بھی سردار محمد کی کھیلوں کے فروغ حوالے سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا سردار محمود چوہدری کی انہی کاوشوں کی وجہ بیول نوجوانوں ملک عمر اور ملک کامران نے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی آل پنجاب ماس ریسلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کئے۔حاجی اسلم نے اپنی ملکیتی اراضی میں سے گراونڈ کے لیے زمین فراہم کرنے کے علاوہ زمین کو گراونڈ کی شکل دینے کے لیے پانچ لاکھ دینے کا اعلان بھی کیا۔جو حاجی اسلم کی کھیلوں سے دلی لگاو کا ثبوت ہے تقریب میں موجود سردار محمود نے بتایا کہ ہماری ٹیم جلد ہی روس کا دورہ کرے گی۔جبکہ بیول میں جلد ایک ایونٹ کروایا جائے گا۔گراونڈ آباد کرنے کے حوالے سے کوشش کرنے والے تمام لوگ قابل تعریف ہیں جو نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے جہد مسلسل میں مصروف ہیں۔
95