کاشف حسین/اس وقت وطن عزیز مین بناوٹ اور مصنوعی پن اپنے عروج پر ہے لیکن جن کی لگن سچی اور نیت صاف ہے وہ اپنی منزل پانے میں ضرور کامیاب وکامران رہتے ہیں کھیل کے میدان میں نام اہم ہوتے ہیں نہ مقام بلکہ وہاں حوصلہ اورجرات سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور دونوں خداداد صلاحیت ہوتے ہیں جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوتے کہتے ہیں باری جو بھی ہو میدان چاہے جیسا بھی ہو اگر چال چلنے کا گر آتا ہو تو اس سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں ہوتا۔طویل مسافتیں طے کر کے ہی وقت بھی صدیوں میں بدلتا ہے۔آج پنڈی پوسٹ کے قارئین کے لیے میں جس نوجوان کا تعارف پیش کرنے جارہا ہوں اس نے اپنی جرات اورحوصلے کے باعث جہاں اپنے خاندان کا نام روشن کیا وہیں خطہ پوٹھوار کی پہنچان بھی بنا 27 سالہ عاطف عرف عاطی جس کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے لوگ اسے عاطی کے نام سے جانتے عاطی بیول کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ثاقب وارثی کے چھوٹے بھائی ہیں۔بہن بھائیوں آپ کا تیسرا نمبر جبکہ دو بھائی ثاقب وارثی اور نزاکت وارثی آپ سے بڑے ہیں۔کبڈی کھیلنے کا شوق آپکو کھیلوں کی طرف لایا آپ کبڈی کے بہترین کھلاڑی رہے اب بھی کبڈی کا شوق رکھتے ہیں لیکن آپکی وجہ شہرت ماس ریسلنگ ہے جس میں آپ نے مسلسل چھٹی بار جیت کر ڈبل ہیٹرک بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا۔آپ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کبڈی کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے دور دراز علاقوں میں بیول کا نام متعارف کروایا جن میں لاہور۔سرگودھا۔فیصل آباد۔منڈی بہاالدین۔جہلم اور کشمیر قابل ذکر ہیں۔آپ نے میڑک تک تعلیم حاصل کی اور مالی مسائل کے باعث مزید تعلیم حاصل نہ کر سکے۔آپ نے 14اگست 2018 میں پہلی بار ماس ریسلینگ میں حصہ لیا اور فائنل میں شکست سے دوچار ہوئے کیونکہ اسوقت اس کھیل میں ویٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث آپ کا فائنل مقابلہ آپ سے زیادہ ویٹ کے کھلاڑی سے ہوا۔بعد ازں اس گیم میں ویٹ سسٹم متعارف کروایا گیا اور اس وقت سے اب تک آپ ناقابل شکست ہیں اور حالیہ دنوں میں آپ نے مسلسل چھٹی بار جیت کر ڈبل ہیٹرک کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔آپ نے لاہور یونیورسٹی میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا جس پورے پاکستان سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا عاطف عاطی اس میں چمپین شپ میں حصہ لیا اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے۔ان کی مسلسل جیت پر یوکے سے معروف سماجی شخصیت طارق پرویز نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پندرہ ہزار کی رقم بطور انعام بجھوائی طارق پرویز نے نوجوان کو بہترین ٹرینگ کے لیے برطانیہ بلوانے اور انٹرنیشل سطح پر متعارف کروانے کی آفر بھی کی۔آپ نے پنڈی پوسٹ کے توسط سے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوان نشے کی لعنت سے دور رہنے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کریں اس سے جہاں آپکی جسمانی فٹنس بہتر رہتی ہے وہیں آپ معاشرتی برائیوں سے دور رہ کر اپنے اور اپنے خاندان کا مستقبل سیکور کرسکتے ہیں عاطی مسلسل باقاعدگی سے جیم بھی جاتے ھیں تاکہ اپنے آپ کو فٹ رکھ سکیں۔اہلیانِ بیول کا کہنا کہ عاطی بیول فخر ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک اس نوجوان کو مزید ترقیاں دے۔
537