439

مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3: چونترہ یونائیٹڈ کی شمولیت

چونترہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) — مارخور کرکٹ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چونترہ یونائیٹڈ اس سیزن میں پہلی بار مارخور لیگ کا حصہ بنے گی، جس سے لیگ میں جوش و خروش میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مارخور لیگ کے اونر جناب بلال شفیق بھٹی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
“انشاء اللہ ہم خطہ پوٹھوہار کی اس لیگ کو جلد از جلد ایک پروفیشنل سطح پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارا مقصد اپنے لوکل ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے اور اس کے لیے ہم پوری محنت اور لگن کے ساتھ کوشاں ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی مارخور لیگ سیزن 3 کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا، جس کا کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

مارخور لیگ نے گزشتہ سیزنز میں نوجوان کھلاڑیوں کو نمایاں مواقع فراہم کیے، اور چونترہ یونائیٹڈ کی شمولیت سے لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں