راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اڈیالہ روڈ پر لکڑی سے لدا ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ روڈ پر خالصہ کلمن کے قریب بائیس ویلر ٹرالر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھائی ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ڈیڑھ لاکھ مالیتی سامان جل گیا ۔تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا
142