کلر سیداں( نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں مختلف واقعات میں چھ سے زائد افراد شدید زخمی پہلا واقعہ کلرسیداں مک موڑ کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار نامعلوم شخص نے اپنی مہران گاڑی سے گاؤں ڈریال کے رہائشی باپ بیٹے کو ٹکر مار کر زخمی کردیا حادثے میں بیٹے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور باپ کو شدید چوٹیں آئیں دوسرے واقعے میں مذہبی جماعت کے سرگرم کارکن اور رہنما بھیائ مہرعلی کے رہائشی راجہ طارق گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئےایک اور واقعہ جوڑ چوک کے قریب پیش آیا جس میں تین نوجوان زخمی ہوئے زخمیوں میں سے ڈریال کے رہائشی اور گولی لگنے والے راجہ طارق کو راولپنڈی فوری طور پر ریفر کر دیا گیا تھانہ کلر سیداں پولیس فوری طور پرTHQ ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئی اور مقدمات درج کر لئے
