مری(اویس الحق سے)حکومت پنجاب کی جانب سے لوئر بازار کی تزین و آرائش کیلئے ملنے والی بھاری گرانٹ پر لوئر بازار کے تمام مکاتب فکر کے رہائشی افراد کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں لوئر بازار کے تمام رہائشی و تجارتی مراکز کے مالکان نے لوئر بازار کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوے ایک فہرست مرتب کی ہے،جس کے مطابق تمام تر اہم اور اجتماعی مسائل درج کیے گئے ہیں۔
اس میٹنگ میں مری شہر کے مسائل پر گہر نظر رکھنے والی سماجی کارکن وقاص ڈار کے کہنے پر یہ طے پایا ہے کہ یہ فنڈ لوئر بازار کے رائشی افراد اور کاروباری مراکز کے مالکان کی مشاورت کے ساتھ لگائے جائیں گے کیونکہ وہ اپنے مسائل بہتر جانتے ہیں۔