56

لفٹ کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آراے بازار پولیس کی کاروائی، لفٹ کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 25000 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم خورشید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مسروقہ رقم 25000 روپے برآمدہوئی،ملزم ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو لفٹ کے بہانے گاڑی میں بیٹھاتے اور جیب کاٹ لیتے تھے، ایس ایچ او نے بتایا کہ متعددوارداتوں کے انکشاف پر ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں