103

لاہور سے ڈڈیال جانیوالی مسافر بس الٹ گئی‘کوئی نقصان نہ ہوا

چوہدر ی امانت علی
پنڈی پوسٹ اسلام گڑھ
لاہور سے ڈڈیال جانے والی گاڑی بریک نہ لگنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثہ بنگریلہ کے مقام پر پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، تفصیلات کے مطابق دن تقریباً 12کے قریب بنگریلہ کے مقام پر لاہور سے ڈڈیال جانے

والی گاڑی بریک نہ لگنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ عوام علاقہ کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔ عوام علاقہ نے فوری طور پر ہیلپ لائن سے رابطہ کیا۔ گاڑی الٹنے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چوہدری یاسین شیر کوٹلی ہیں‘چوہدری فرحان

اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)پی ایس ایف کے مرکزی رہنما چوہدری فرحان اورنگذیب پلالوی نے کہا ہے کہ سینئر وزیر آزادحکومت چوہدری محمد یٰسین نے حق نمائندگی ادا کردیا ہے۔ چوہدری یاسین شیر کوٹلی ہیں۔ حلقہ چڑھوئی کی سیاست میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔چوہدری یاسین نے سیاسی مخالفین کے بارے خواب چکنا چور کردیئے۔ جب تک چوہدری یاسین زندہ ہیں۔ حلقہ چڑھوئی سے مخالف امید وار کا جیتنا ممکن نہیں۔ مخالفین چوہدری یٰسین کی شاندار کارکردگی سے خائف ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فرحان اور رنگذیب نے کہا ہے کہ چوہدری محمد یٰسین سیاست کے درخشندہ ستارے ہیں۔ انھوں نے سینئر وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مثالی کاکردگی کا ثبوت فراہم کرکے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ چڑھوئی کوٹلی کے اصل نمائندہ ہیں اور کام کرنا جانتے ہیں۔ مخالفین ان کی شاندار کارکردگی سے خائف ہیں۔ اسی لیے ان کے خلاف الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں۔
ڈونگالیاں روڈ پر بنے ہوئے کازوے مکمل طور پر تباہ‘عوام کا احتجاج
اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)موجودہ حکومت کی کارستانیاں، ڈونگالیاں کے عوام بلبلا اٹھے، کراس پانچ نمبر پل تا ڈونگالیاں روڈ پر بنے ہوئے کازوے مکمل طور پر تباہ، ڈونگالیاں، گڑھا ڈوگری، تالاب رام سنگھ کے عوام علاقہ کی متعدد بار متعلقہ محکمہ جات کے دفاتر کے چکر لگا لگاکر اور وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کے باوجود کازوے کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے کراس پانچ نمبر پل تا ڈونگالیاں جانے والی سڑک تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اور کازوے بہہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے متعدد گاؤں جن میں سنبل، گڑھا ڈوگری پڑی تالاب رام سنگھ گڑھا زلفو نسوال اور ٹراگلہ بلالیاں ڈونگالیاں کا رابطہ کراس بازار سے مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔ عوام علاقہ نے اسلام گڑھ پریس کلب سے پرزور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کازوے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ بابو محمد یعقوب نے کہا ہے کہ ہمیں بازار میں جانے کے لیے آٹھ کلو میٹر دور نیو سٹی کے راستہ کراس تک جانا پڑتا ہے۔ جب کوئی بیمار ہوجائے تو راستے میں ہی فوت ہوجاتا ہے۔ سودا سلف لانے کے لیے بازار جانا پڑتا ہے جو مشکل ہو چکا ہے۔ 4500کی آبادی اس کازوے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ عوام علاقہ میں بابو محمد یعقوب، حاجی، محمد عظیم، خالد محمود، چوہدری محمد نصیر ،چوہدری محمد سلیمان، عدنان یعقوب، بھٹی محمد رفیق، قاری عباس، عامہ کریم نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ایک ہفتہ میں کازوے کا کام شروع نہ کیا گیا تو ہم کوٹلی میرپور روڈ کو بلاک کر کے بھرپور احتجاج کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے حلقے میں اپنے ووٹروں کو بھول چکے ہیں۔ اور موضع ڈونگالیاں کے مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں۔ عوام علاقہ موجودہ حکومت نے سخت مایوس ہوچکے ہیں۔ متعلقہ محکمہ جات موقع پر دو تین بار چکر لگا کر عوام علاقہ کو تسلی دے کر واپس چلے جاتے ہیں۔ جو کہ عوام علاقہ کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔ عوام علاقہ باشعور ہو چکے ہیں۔ اور محکمہ جات کی باتوں میں اب نہیں آنے والے عوام علاقہ تب تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک کازوے مکمل نہیں ہو جاتا۔


اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)مرکزی میلاد کمیٹی جٹی ڈھیری کراس کے سرپرست اعلیٰ پیر مولانا قدیر احمد زاہدی، چیئر مین راجہ محمد امین، صدر چوہدری محمد یعقوب نقشبندی، چیف آرگنائزر ڈاکٹر اعجاز احمد خوازمی، سیکرٹری جنرل محمد کامران نقیبی نے مشترکہ طور پر جامع مسجد الغوثیہ کلیال بینسی کی نئی کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ارشد محمود خان صدر چوہدری محمد فاروق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ندیم احمد سیکرٹری جنرل غفور حسین مصطفوی اور سیکرٹری مالیات چوہدری محمد ایوب اور ممبران مجلس عاملہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک شگون قرار دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ جامع مسجد کلیال بینسی کے تمام عہدیداران نیک سیرت اور اخلاقی ہونے کے ساتھ ورکر ہیں۔ امید کرتے ہیں۔ کہ وہ مسجد کے معاملات بہتر طریقہ سے چلائیں گے۔

اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)موت ایک حقیقت ہے۔ ایک دن اس جہاں سے رخصت ہونا ہے۔ ہمیں حقوق العباد کا خیال رکھنا ہوگا۔ جس نے حقوق العباد کا خیال نہ رکھا اسے نماز روزہ کی اللہ کو ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ ہمارے عقیدے کے مطابق بندہ مرتا نہیں ہے بلکہ ہمیشہ کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ جب ارشاد فرماتا ہے کہ میں نے تمہارے لیے جنت رکھی جہاں باغات ہوں گے۔ اس سے ثابت ہوا کہ بندہ مرتا نہیں ہے۔ ہمیں آخرت کی تیاری کے لیے حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پکڑنا ہوگا۔ اولیاء کرام کی نسبت سے اللہ اور اللہ کے رسول اللہﷺ ارشادات کا یہی علم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عظیم خان تاجران کی والدہ محترمہ اور قادر خان پرنسپل منہاج القرآن سکول کی دادی صاحبہ کے نماز جنازہ سے پیر محمد شمس نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان بہن کے نماز جنازہ کی نماز جنازہ میں شامل ہیں۔ کل ہماری بھی نماز جنازہ کی تیاری ہوگی۔ اس لیے ہمیں غفلت سے زندگی بسر نہیں کرنی چاہئے۔ نماز جنازہ مین اسلام گڑھ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ خاور ساحل، تنظیم السادات کے مرکزی صدر و ممبر علماء مشائح کونسل آزادحکومت سید صابر حسین راجوروی، منھاج القرآن حلقہ نمبر 2سرپرست قاری محمد قربان صدیقی، حاجی منشاء خان، میلاد کمیٹی کے صدر حاجی راجہ نجابت، انجمن تاجراں کے نائب صدر حاجی ریاض ،حاجی محمد یعقوب اور دیگر مذہبی و سیاسی سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)مسلم لیگ ن یوتھ برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ناظم علی آف چک ہریام نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی انقلابی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے بریڈ فورڈ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ناظم نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی شبانہ محنت سے ن لیگ نے بلوچ میں پیپلز پارٹی کو دن میں تارے دکھادیئے۔ اور شیر کا پوسٹ مارٹم کرنے والوں کا خود پوسٹ مارٹم ہو گیا۔ اور اب پیپلز پارٹی والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انھوں نے چوہدری مجید کی وفاق کو کمزور کرنے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہیں۔اور اس سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ راجہ ناظم علی نے وزیر اعظم پاکستان کی ملک میں امن و امان قائم کرنے اور طالبان سے دوبارہ مذاکرات کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں انشاء اللہ امن قائم ہوگا۔ اور پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ انھوں نے ملک سے باہر رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی کے وہ ملک کی ترقی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ انوسٹمنٹ لائیں تاکہ پاکستان معاشی لحاظ سے مزید مضبوط ہو سکے۔

اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)محکمہ بہبود آبادی اسلام گڑھ کے ملازمین چھ ماہ کی تنخواہ سے محروم ۔گھروں میں فاقوں اور غربت نے ڈھیرے ڈال لیے ۔ملازمین تنخواہ کے لیے ترسنے لگے۔محکمہ کے آفسران سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔وزیر اعظم چودھری عبدالمجید پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بہبود آبادی کو نارمل میزانیہ پر لائیں اور تنخواہ کی جلد ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمہ کو احکامات جاری کریں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی اسلام گڑھ کے ملازمین کو عرصہ چھ ماہ سے تنخواہ کی وصولی نہیں ہوئی۔جس کی وجہ سے ملازمین کے لیے گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔عرصہ چھ ماہ سے ادھار لیکر کھانے والے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ۔ملازمین محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین نے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کو پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی نارمل میزانیہ پر لانے کا اعلان کریں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمہ کے سربراہان کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احکامات جاری کریں ۔

اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)اسٹینٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد سلیمان کنیلوی نے انجینئر شاہرات ضیاء السلام کی وفات پر اور ن لیگ کے مرکزی رہنما سابق امید وار حلقہ سماہنی راجہ محمد رزاق کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحومین کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی ہے۔
اسلام گڑھ( پنڈی پوسٹ رپورٹ)مولانا زبیر خطیب اعظم جامع مسجد سا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے۔ کالا ڈب سا کی عوام نے پیر گلی کے مقام پر ان کا پر زور استقبال کیا۔ ق لیگی قیادت امتیاز بھٹی آف کالا ڈب کاروں اور موٹر سائیکلوں کی شکل میں ان کو آبائی گاؤں سا میں لایا گیا۔ عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مرزا طارق اقبال، راجہ شہباز، عاطف بھٹی، چوہدری محمود، بھٹی رمضان سا، اور دیگر نے مبارک باد پیش کی۔

چوہدری امانت اللہ نامہ نگار اسلام گڑھ آزادکشمیر

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں