90

لئی ایکسپریس وے پر کام 3 ماہ کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار جسین شاہ کے زیر صدارت آج لئی ایکسپریس وے بارے تفصیلی جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ میڈم نازیہ،آر ڈی اے کے افسران،اے ڈی آر معظم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران لئی نا لہ ایکسپریس وے پر تیزی سے عملدرآمد کروانے اور تیز رفتار تکمیل کے تمام تر مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے اور تمام متعلقہ محکموں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام 3 ماہ کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور 25 دسمبر تک ہر صورت اس کا سنگ بنیاد رکھنے کا حکم جاری کیا۔انہوں نے آرڈی اے کو ہدایت کی کہ 10 اکتوبر تک نیسپاک سے کوآرڈینیشن پلان لیں تاکہ 23 اکتوبر تک پی سی ون میں چلا جاے۔ انہوں نے تمام افسران کو کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکوزیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جایاور اس پاجیکٹ کا سنگ بنیاد وہ 25 دسمبر کو قائد ڈے کے موقع پر کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں