قومی کرکٹرز کو سوشل میڈیا پوسٹ کیلئے مشروط اجازت

نسیم شاہ کی متنازعہ ٹویٹ کے بعد پی سی بی نے سوشل میڈیا پالیسی پر سختی کردی۔سوشل میڈیا پوسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے اجازت درکارہوگی،تمام سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کوسوشل میڈیاپالیسی کی یاددہانی کروادی گئی،کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو وارننگ،متنازع پوسٹ کو برداشت نہیں کیاجائےگا،کھلاڑیوں کےمینجرز کو بھی سوشل میڈیا کی گائیڈ لائنزکی یاددہانی کروادی گئی،خیال رہےکہ متنازعہ پوسٹ کرنے پرکرکٹرز کو کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانےکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.