قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی اسمبلی ممبران آپس میں لڑتے رہے۔

اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جنید اکبر کو ارکان ایک طرف پکڑ کر لے گئے جبکہ اقبال آفریدی کو دوسرے ارکان نے پکڑ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پی ٹی آئی اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، اقبال آفریدی اور جنید اکبر نے ایک دوسرے کا گریبان بھی پکڑ لیا۔