140

قمر اسلام راجہ بحثیت خادم عوام

{jcomments on}

خلیق احمد راجہ نمائندہ پنڈی پوسٹ کلرسیداں
کلرسیداں کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد جب کلرسیداں کی نظامت کی بات چلی تو وہاں متعدد امیدواروں نے قسمت آزامائی کی ،ان امیدواروں میں ایک امیدوار ایسا تھا

جس کے نام تحصیل نظامت کا قرہ تو نہ نکل سکا،لیکن اس شخصیت نے بہت کم وقت میں دیانت شرافت اور قابلیت کے ساتھ ساتھ مثبت سیاست کو فروغ دیتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہا۔اس شخصیت کا تعارف خود اس کی زبانی یہ تھا
میں نہ تو کسی جاگیردار کا بیٹا ہوں اور نہ ہی سرمایہ دار ہوں میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ایک کلرک کا بیٹا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہوئے پی پی 5 کے عوام کی نمائندگی کروں گا،ومر اسلام راجہ کے یہ الفاظ 2008 کے الیکشن کی ایک الیکشن مہم کے دوران ایک وفاقی محکمے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہے تھے۔عوام نے قمر اسلام راجہ کو ممبر بنا دیا اس کے بعد پورے پانچ برس اس شخص نے عوام کے دکھ سکھ میں بھرپور شرکت کیاور تو اور ومر اسلام راجہ نے عوام کے مسائل کھلی کچہری لگا کر نہیں بلکہ سائلین کے دورازوں پر جا کر سنے پھر ان کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔
قمر اسلام راجہ 2013 میں جب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی حثیت سے میدوان میں اترے تو پہلے سے کہیں زیادہ پر امید اور پر اعتماد تھے کیوں کہ ان کے ساتھ اس بار چوہدری نثار علی خان کا ساتھ،اپنی پانچ سالہ حلقے کے لوگوں سے رفاقت تھی۔یہی وجہ ہے کہ اس بار قمر اسلام راجہ نے پنجاب بھر میں زیادہ برتری سے جیتنے والے ممبران میں شامل ہیں سیاست میں کسی حلقہ سے مسلسل دوسری بار جیتنا اور عوام کا اعتماد بحال رکھا ایک غیر معمولی صلاحیت ہے معرکہ کوئی بھی ہو اس کو سر کرنے کے لیے جہا�آللہ کا فضل ،سخت محنت اور صاف نیت کے عناصر شامل ہوتے ہیں وہاں قابل اعتماد دوست مخلص ساتھی سرمایے کی حثیت رکھتے ہیں قمر اسلام راجہ کی کامیابی میں حلقہ پی پی 5 کے تمام ووٹر کا ساتھ تو تھا ہی بالاخصوص راجہ فیصل،شکیل آف چک ابن،مرزا ساجد آف ڈھیری مرزا،راجہ ندیم جاوید آف چھنی،وحید جنجوعہ آف پھلینہ،سہیل گجر آف بھلاکھر،جبران کیانی،شیخ سلیمان،چوہدری بشارت آف ڈھوک گنگال کا کامیابی میں خاص مدد صاصل رہی۔ اور اللہ کریم نے قمر اسلام راجہ کو اس صلاحیت بخوبی نواز رکھا ہے حلقہ پی پی 5 کے عوام کا وایر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ قمر اسلام راجہ کو صوبائی کابینہ میں
شامل کیا جائیتا کہ ان کی عوامی خدمت کا دائرہ مزید وسیع ہو سکے۔اللہ تعالی قمر اسلام راجہ کو پی پی5 کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید باختیار بجائے آمین

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں