241

قتل کے مقدمہ کے نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) قتل کے ایک مقدمہ میں شبہ کی بنیاد پر نامزد ملزمان رومیل شاہ اور اس کے بیٹے عدیل شاہ نے 26جون تک عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں۔یاد رہے کہ چند یوم قبل 50 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کے بیٹے رانا عمیر شاہ نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا میرے والد رانا محمد شاہد(مقتول) کے پانچ برس قبل کلر سیداں میں ایک گدی نشین کے ساتھ تعلق پیدا ہوگئے جس نے نواسی کا رشتہ دینے کیلئے میرے مقتول والد سے 47 لاکھ روپے کی رقم اینٹھ لی اور بعد ازاں رشتہ دینے سے مکر گیا جس کی وجہ سے گدی نشین اور میرے والد کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے۔مقتول کے بیٹے کے مطابق پیسوں کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گدی نشین نے میرے والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں