مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چار سال قبل مال روڈ پر قتل ہونے والے واجد عباسی کیس جو انتہائی شہرت کے بعد خطرناک نوعیت اختیار کر گیا تھا، اس کا راضی نامہ طے پانے کے بعد معزز عدالت نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ملزمان کی بدھ کے روز رہائی متوقع ہے،مدعی پارٹی نے معزز جرگہ کی اپیل پر ملزمان کو فی سبیل للہ معاف کر دیا،۔اس طرح معززین جرگہ نے دونوں فریقین کی دشمنی کو دوستی میں بدل دیا۔ملزمان پارٹی اور اہل علاقہ نے معزز جرگہ کی کاوش کو سراہا اور ان انہیں زبر دستالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔واقعات کے مطا بق چار سال قبل مال روڈ پر گھووڑا گلی کے رہائشی واجد عباسی کو مال رو ڈپر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، جس کے کیس میں تین ملزمان فیاض، عمران اورصدام عباسی پر مقدمہ درج تھا جو اڈیالہ جیل میں قید تھے اس سلسلہ میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس کی سربراہی الحاج راجہ خلیل احمد نے کی جبکہ ملزمان پارٹی کی ثا لثی مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی کر رہے تھے، دیگر ثا لثوں میں حق نواز عباسی نمبر دار ممتاز سرخاب عباسی احتشام عباسی محمد مصتفی محمد فاضل ظہور اور رضاء شا مل تھے، جن کی موجودگی میں مدعی پارٹی کے گھر گھوڑا گلی میں ایک گر ینڈ جر گہ منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں مدعی پارٹی کے طاہر عباسی محمد علی اور احمد علی نے معزز جر گہ کی موجودگی میں فی سبیل للہ معاف کر دیا اور دونوں فریقین کو گلے ملایا گیا اس کے بعد ایڈیثنل ڈسڑک اینڈ سیثن جج رائے محمد کھرل نے مدعی پارٹی کے بیان کے بعد تینوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا ۔
149