قتلِ عمد کے مقدمے میں نامزد ملزم شہباز عرف شعیب کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) قتل عمد کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور۔تفصیلات کے مطابق جسٹس صداقت علی خان نے تھانہ گوجرخان کے قتلِ عمد کے مقدمہ نمبر 1192/24 میں نامزد ملزم شہباز عرف شعیب کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

عدالت نے یہ فیصلہ ملزم کے وکیل راجہ عدنان اظہر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سنایا۔ملزم شہباز پر الزام تھا کہ اس نے کلہاڑی کے وار سے دلاور خان کو قتل کیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ راجہ عدنان اظہر ایڈووکیٹ نے دو سال تک صوبائی محتسب میں بطور جج خدمات انجام دینے کے بعد دوبارہ وکالت کے پیشے کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے عدالتی کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔