149

قبضہ مافیا کی وجہ سے مری کا حسن تباہی کے دہانے پر

مری(پنڈی پوسٹ نیوز)مری شہر میں بے ہنگم تعمیرات اور ناجائز قبضے کئے جا نے سے اورانتظامیہ کی ملی بھگت سے مری شہر کا حسن کو تباہ کر دیا گیا ہے انصاف یوتھ ونگ میونسپل کارپوریشن مری راجہ عثمان نے اپنے بیان میں کہا کے مری شہر میں ہر جگہ لینٹروں کی بھرمار ہے ہرطرف سرکاری اراضی پر قبضے ہو چکے ہیں مگر ذمہ داران سو رہے ہیں اگر مزید ایسے ہی چلتا رہا تو مری شہر جو وطن پاک کا خوبصورت ترین شہر ہے کنکریٹ کا پہاڑ بن جائے گا مری شہر اور اس کے ارد گرد کی 14 یونین کونسل کے لوگ یہاں سے اپنا رزق چلاتے ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ جب آپ وزیراعظم بنے تو اپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کے مری کو پہلے جیسا بنایا جائیگا اور ایک طرف صرف ویو ہو گا مگر 3سال گزرنے کے ساتھ ہی مری شہر میں موجود سرکاری زمینوں پر بھی قبضے کر کے ہوٹل بنائے جارہے ہیں اور مری شہر میں موجود سیوریج تباہ ہوچکا ہے جو مری کیلئے انتہائی خطرناک ہے شی فانگ ہوٹل ایک سرکاری جگہ پر بنا ہے جس کو نیلام کرکے کرایہ سرکاری خزانے میں جاتا ہے اس کے سامنے گرین بیلٹ ہے جو انتہائی خوبصورت نظارے دیتا ہے مگر قبضہ مافیا سے وہ بھی نہ بچ سکی عمران خان فوری نوٹس لیکر قبضہ مافیاء سے اس کو بچانے کے احکامات جاری کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں