اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمت پیشہ فائلرز(filers) کے لیے اچھی خبر،اب قابل ٹیکس آمدن نہ ہونے کے باوجود ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے افراد کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ریفنڈ ملیں گے۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریفنڈز کی پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اقدام ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا جائے گا۔