281

فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ملز بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیٹ نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن نے 24 جون سے ملک بھر میں اپنی ملز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کر دیں گے، 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لئے ملک بھر میں ہڑتال کر دیں گے۔ ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 2 روزہ ہڑتال کی جائے گی۔ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔ چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا جو پہلے نہیں تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں