157

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 8 برہنہ حالت میں گرفتار

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس تھانہ گوجرخان نے محلہ بابو گلاب خان وارڈ نمبر 1 میں واقع ایک قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر 8 آفراد کو برہنہ و نیم برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ لڑکیاں موقع سے فرار ہو گئیں،ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر طاہر عباس کے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارا گیا تو مختلیف کمروں میں فرش پر پڑے گدوں پر لڑکے اور لڑکیاں برہنہ حالت میں رنگ رلیوں میں مصروف تھے جن میں طاہر عباس وارڈ 14 ،محمد جاوید اور محمد سرفراز موہڑہ بگو،شہزاد احمد مسہ کسوال نجم مصطفی اور ندیم اختر کاک جاتلی، کبیر احمد اسلام پورہ جبر،توقیر عباس سود بھڈانہ راماں،جبکہ کراچی اور ملتان سے لائی گئی لڑکیاں فرار ہو گئیں،جن سے گاہکوں نے ایک ایک ہزار روپے میں سودا طے کیا تھا،پولیس نے طاہر عباس سے گاہکوں سے وصول کی گئی رقم 7 ہزار روپے برامد کر لیے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں