چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسی بنانے اور سلنڈروں کی بھرائی کرنے پر ایجنسی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیامقدمہ سول ڈیفنس کے اہلکار قاسم یعقوب کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ محمد سعید اختر ساکن جبی نے ڈھکو روڈ پر سعید گیس ایجنسی کے نام پر غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسی بنائی،نہ تو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے این او سی لیا اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کیے،سول ڈیفنس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی تو ایجنسی مالک بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں خطرناک انداز میں گیس بھرائی کر رہا تھا۔ سٹی پولیس نے قاسم یعقوب کے تحریری استغاثہ کی روشنی میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
97