116

غوری ٹاون کے مالک کےخلاف فراڈ کا ایک اور مقدمہ درج


راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی اسلام آباداور غوری ٹاؤن کا بد نام زمانہ قبضہ مافیاء کا کار خاص لینڈ مافیا چوہدری عثمان کے خلاف 87 لاکھ روپے کے فراڈ کا نیا کیس سامنے آگیا ۔ غوری ٹاؤن فیز فور اے کے رہائشی ظہیر خان نامی شہری نے پانچ ماہ قبل چوہدری عثمان سے غوری ٹاؤن فیز فور اے کی گلی نمبر 36 میں پلاٹ نمبر 1004 اور گلی نمبر 38 میں 1029 خریدا۔ جب اس پلاٹ پر تعمیرات شروع کروائی تو پلاٹ کے اصل مالکان سامنے آگئے اور انہوں نے پلاٹ کی ملکیتی ثبوت دکھائے ۔ جس پر شہری ظہیر خان نے اس فراڈ پر جب احتجاج کیا تو چوہدری عثمان نے شہری کو مطمئن کرنے کے لئے غوری ٹاؤن فیز فور اے کی گلی نمبر 29 میں دو متبادل پلاٹس 316 اور 316 اے دے دیا۔ جب شہری نے ان پلاٹوں پر مکان کی تعمیرات مکمل کی تو ان پلاٹوں کے بھی اصل مالکان نکل آئے ۔ یوں چوہدری عثمان نے شہری کو مجموعی طور پر 87 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔ چوہدری عثمان نے 55 لاکھ کے دو چیکس دئیے جو ڈس آنر ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دی تو پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ متاثرہ شہری ظہیر خان نے وزیراعظم اعظم پاکستان، وزیر داخلہ، آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سے نوٹس لینے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں