137

غلام سرور خان کے دیرنیہ ساتھی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

واہ کینٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحریک انصاف کو بہت بڑا د ھچکا‘پاکستان تحریک انصاف حلقہ (این اے 63) کے سینئر رہنما ملک عارف اعوان آف لائق علی چوک نے پارٹی کے قائدین وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان(ایم پی اے پی پی -22) اور پارلیمانی سیکرٹری ملک تیمور مسعود اکبر کے طرف سے مسلسل نظر انداز کئے جانے، وعدے پورے نہ کرنے اور عوامی مسائل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیابہت جلد دوستوں اور پارٹی ورکروں کی باہمی مشاورت کے بعد ایک بڑے جلسہ عام میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کر یں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عارف اعوان جن کی خان گروپ کے ساتھ 35 سال سے زائد کی رفاقت تھی اور انھوں نے مشکل سے مشکل وقت میں بھی خان گروپ کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ان کیلئے جانی و مالی قربانی دینے سے بھی کبھی دریغ نہیں کیا مگر افسوس کے ان کی وفاداری کی پارٹی کے قائدین نے قدر نہ کی ہر الیکشن میں اپنی وارڈ سے بھاری تعداد میں ووٹیں دلوار کر ان کو کامیاب کروایاان کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا مگر ادھر پارٹی میں ٹوکن ٹانگنے والے مفاد پرستوں کو عزت سے نوازا جاتا ہے اور انہی کے کام کئے جاتے ہیں، پارٹی اور گروپ سے مخلص لوگوں کی عزت نفس مجروع کی جاتی ہے وفاقی وزیر خان سرور خان نے گذشتہ واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ملک عارف کی رہاش گاہ پر جہاں پر ملک عارف اعوان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں وارڈ نمبر۔ 4 کے امیدوار ملک اظہر نواز کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور پارٹی کے لئے ایک مرتبہ پھر اپنی قربانی دی اس موقع پر وفاقی وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ ایک فلٹریشن پلانٹ اس حلقہ میں لگوائیں گے اور ایک فیملی پارک بنوائیں گے اور دیگر وعدے کئے مگر آج تک انھوں نے ایک بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کئے اور مسلسل حلقہ کی عوام کے مسائل سے پردہ پوشی اختیار کی اسی طرح MPA و پارلیمانی سیکرٹری ملک تیمور مسعود اکبر بھی پورے حلقہ میں گلیاں، نالیاں پکی کروا رہے ہیں اور ان کے پاس فنڈز موجود ہیں مگرلائق علی چوک اور 18 ایریا میں فنڈ ز کی کمی کا بہانہ بنا کر انھوں نے کام انھوں نے بند کروا دیا ہے جو کہ حلقہ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے جو کہ قابل افسوس بات ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں