87

عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالے خاندان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

عمرہ کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ روانہ ہونے والی فیملی کو تھانہ ائیرپورٹ راولپنڈی سکیم تھری کی حدود سے ہنڈا کار سوار تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ڈی جی خان کا محمد اعجاز اپنی ہمشیرہ،اسکے دو بچوں ہمراہ ڈی جی خان سے فیض آباد راولپنڈی پہنچا،جنکی ہمشیرہ، بھانجھی،بھانجے کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ جانا تھا،مگر روانگی میں کافی ٹائم ہونے باعث فیض آباد سے ذریعہ پرائیویٹ ٹیکسی ڈھوک چوہدریاں سکیم تھری اپنی پھوپھی کے گھر آرہے تھے.محمد اعجاز کے مطابق گزشتہ روز صبح تقریباً 05:20 بجے جب سکیم تھری،گلی نمبر 12 کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی ہنڈا کار برنگ سلور نے ہماری گاڑی کو روک لیا.محمد اعجاز کے مطابق ہنڈا کار سے دو مسلح اشخاص اترے،جہنوں نے گن پوائنٹ پر میرا پرس جس میں نقدی 20 ہزار روپے،شناختی کارڈ، ہمشیرہ سے شناختی کارڈ،پاسپورٹ، بچوں کے پاسپورٹس،فارم بی،تین ویزہ فارم ،تین فلائٹ ٹکٹس سمیت پانچ ہزار روپے نقدی چھین لی۔محمد اعجاز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور زبیر خان سے شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،گاڑی کی بک، ڈرائیونگ لائسنس سمیت نقدی چھین لی اور ہنڈا سوک کار پر عمار چوک کی جانب فرار ہوگئے.محمد اعجاز کے مطابق گاڑی سے اترنے والے ایک شخص کی عمر22/23 سال،دوسرے کی 26/27 سال،داڑھی براؤن،جبکہ تیسرا شخص جو ہنڈا کار چلا رہا تھا اسکی عمر 30 سال،جسم موٹا تھا۔جنہیں سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں.ذرائع کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ راولپنڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں