روات(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں داخل ہونے کے قریب ہے روات اسلام آباد کا گیٹ وے ہے جہاں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود شروع ہو جاتی ہے جبکہ راولپنڈی کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہےاسلام آباد میں ریڈ زون کی حدود کو پہلے ہی زیرہ پوائنٹ تک توسیع دیدی گئی تھی جہاں پر دفعہ 144 نافذ ہے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ذرائع کے مطابق عمران خان فائنل کال کے لیے اسلام آباد کی بجائے کارکنوں کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کریں گے ان کے قیام و طعام کے انتظامات بھی کیے جائیں گے راولپنڈی میں لانگ مارچ کے داخلے سے قبل ہی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کے مطابق راولپنڈی بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے دس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکارو افسران ڈیوٹیاں انجام دیں گے قافلے مرکزی قائدین کی قیادت میں روات پہنچیں گے جہاں راولپنڈی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت پوٹھوہار ٹاؤن کی تنظیمی قیادت شرکاء کا استقبال کریں گے چک بیلی موڑ روات کے مقام پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے جہاں راجہ عبدالوحید قاسم کی میزبانی میں گزشتہ رات شاہ محمود قریشی ،زین قریشی،ملیکہ بخاری و دیگر رہنماؤں نے گزشتہ رات کیمپ کا دورہ بھی کیا اور تمام اتنظامات کو حتمی شکل دی گئی راولپنڈی کی تحصیلوں سے صدور کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی جو روات کے مقام پر پہنچیں گی ذرائع کے مطابق روات مرکز ہونے کی وجہ سے آج یہاں پر راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے بھی ایک بڑی تعداد پہنچے گی
پارٹی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے آخری مرحلہ آن پہنچا قوم تیار رہے روات کے مقام پر اسد عمر اور شاہ محمود کی قیادت میں آنے والے اکٹھے ہوں گے