عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گرگئیں

راولپنڈی(اویس الحق سے)بانی پی ثی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں۔

نورین نیازی راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کے دوران گریں۔

نورین نیازی زیرتعمیر نالہ کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ پاؤں پھسلنے سے نالے میں جاگریں۔

نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کارکن صدف کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی صدف کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔