عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو رہا کردیا گیا

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھی،ذرائع نے کہا کہ نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔دونوں کی رہائی 50 روز کی نظر بندی کے بعد عمل میں ائی، دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔دونوں بہنوں کو احتجاج کے پیش نظر ایم پی او قانون کے تحت نظر بند کیا گیا تھا، بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان ابھی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.