عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ جلد ختم کرنے کے اعلان کے اثرات تیل کی قیمتوں پر نظر آنے لگے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی بیرل نئی قیمت 90 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

اس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی اور امریکی خام تیل کی قیمت 85.92 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 89.96 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور مربان خام تیل کی قیمت بھی کم ہو کر 102.5 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.