روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)طویل ترین بریک ڈاؤن کے بعد روات سب ڈویژن چوک پنڈوڑی فیڈر کی بجلی بحال ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ہونے والی آندھی و طوفان اور تیز بارش کے بعد بجلی کے دو کھمبے گر گئے تھے جس کی وجہ سے مین لائن میں فالٹ آگیا تھا اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا محکمہ واپڈا کا عملہ دو روز لگانے کے بعد بجلی کا فالٹ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوا اور 38 گھنٹوں بعد بجلی بحال ہو گئی دو دنوں سے بجلی غائب ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے محکمہ واپڈا کی نا اہلی و سستی پر اہل علاقہ نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے
349