تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے پنڈی سید پور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان ملک محمد اسامہ ولد ملک اللہ دتہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ایک علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے پنڈی سید پور میں کل بروز جمعہ المبارک سپرد خاک کیا جائے گا
