کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) عادل آباد کے معزز و نیک سیرت بزرگ محترم صوفی اللہ دتہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے۔ مرحوم غلام قادر، توصیف احمد اور مدثر کے والدِ محترم جبکہ ناصر فری کے سسر تھے۔
نمازِ جنازہ گزشتہ روز صبح 11 بجے مسجد عمر فاروق، عادل آباد (گوجرخان روڈ) کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق ممبر بلدیہ عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اخلاق،سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب ،پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ کامران عزیز،راجہ عبدالعزیز،اہلِ علاقہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔