129

صحافی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کیخلاف سراپا احتجاج/سیلم شہزاد

ستمبر کا مہینہ بڑا گرم ہوتا ہے گرمی کی تمازت اپنے حدت کی ساری حدوں کو چھو رہی ہوتی ہے چونکہ گرمی جارہی ہوتی ہے اور سردی آرہی ہوتی،مگر جاتے جاتے سارے کس بل نکال جاتی ہے ویسے بھی کہتے ہیں نا کہ آخری زور زیادہ ہوتا ہے ،اس لیئے یہ زور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے اپنے چاہنے والوں کو رائیونڈ اڈہ پلاٹ پر جمع کرکے پانامہ لیکس اور” رسیدیں کڈو رسیدیں “کے نام پر نون لیگ کو بھی بڑا ٹف ٹائیم دیا،انہی دنوں انڈین آرمی کی جانب سے ایک مضحکہ خیز بھونڈی حرکت سرجیکل اسٹرائیک کے من گھڑت اور جھوٹے دعو ئے کی صورت میں بھی سامنے آئی جسے پاکستان آرمی کے دلیر جوانوں نے بڑی خوبصورتی اور پیشہ وارانہ مہارت سے نہ صرف نفی کردی بلکہ دشمن کو منہ کی کھانا پڑی اور عیار دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے دیکھا جائے تو فوجیں عوام کی محبت سے لڑتی اور جنگ جیتتی ہیں اور پاکستان فوج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستانی عوام اپنی عظیم آرمی سے بے انتہا پیار کرتی ہے ،ستمبر کا مہینہ ختم ہوا اور یوں اس کا زکر بھی مگر اکتوبر حکومت حکمرانوں پاکستان تحریک انصاف پاکستان عوامی تحریک اور ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے لیئے بھی نہائیت اہم ثابت ہوسکتا ہے پاکستان آرمی کے چیف جنرل راحیل شریف قومی ہیرہ کا روپ دھار چکے ہیں،تواتر سے سامنے آنے والی سوشل میڈیا رپورٹس اور اخباری خبروں اور تجزیات سے اخذ کردہ نتائیج کے مطابق جوں جوں ان کی رٹئایریمنٹ کا وقت قریب آہا ہے اور جو کچھ اپنی ڈیوٹی کے دوران وطن عزیز کے لیئے ان کی قیادت میں فوج نے کیا وہ قابل رشک اور لائق تحسین ہے اس پر قوم بھی گواہ و نازاں ہے ضرب عضب،سوات اپریشن ،دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی،کراچی میں ا من؂؂؂ کی کوششیں چھوٹو گینگ اور ددیگر اپریشننز ، اس ساری صورتحال کی روشنی میں جاری اپریشننز کو مکمل کرنے کے لیئے قوم جنرل راحیل شریف کو نجات دھندہ مانتی ہے جس کے لیئے عوام مطالبہ کرتی ہے “کہ جانے کی باتیں جانے دو” اس ہفتے اسسٹنٹ کمیشنر کلر سیداں کے خلاف صحافی سراپاء احتجاج بن گئے،شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ٹرانسفر کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے مظاہیرین میں پریس کلب چوآخالصہ کے حبیب الرحمان قریشی،منیر چشتی،مقصود علی،دل نواز فیصل،راجہ نوید،عبدالعزیز پاشا،سلیم شہزاد،عاطف ادریسی،اور سول سوسائیٹی کے افراد چوھدری زوالفقارآف لونی سلیہال،معروف سیاسی و سماجی نوجوان بلال قیوم چغتائی اور دیگر لوگوں نےُ پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا اور اے سی کلر سیداں کو مسلم لیگ کا ترجمان اور مفادات کے مطابق کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری ٹرانسفر کا مطالبہ کیاجس پر کلرسیداں پریس کلب میڈیا سینٹر اور دیگر صحافتی شخصیات نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صحافیوں کے خلاف مقدمے بازی اور ڈراؤ دھمکاؤ پالیسیاں آزادی صحافت کے منافی سرگرمیاں ہیں،انتظامیہ اسسٹنٹ کمیشنر کلر سیداں اور چئیرمین یونین کونسل سوئیں چیمیاں اپنے رویئے اور طرز عمل میں مثبت تبدیلی لائیں ورنہ ضلع بھر کے صحافی احتجاجی مظاہرہ اور مزکورہ اشخاص کی خبروں کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ،تاہم پریس کلبوں اور دیگر صحافتی تنظیموں کی راوئیتی بیان بازیوں کے باوجو دونوں رپورٹرز اپنے اپنے بچاؤ کا ازخود بندوبست کرنے پر مجبور ہیں اور گزشتہ روز عبدالعزیز پاشا اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروانے میں کامیاب ہوگیا سوال یہ ہی کہ دیہات میں موجود درجنوں کے حساب سے صحافتی تنظیمیں نام نہاد پریس کلبوں کے عہدیداران کب تک اپنے نام اور تصویریں چھپوانے کے لیئے محض بیان بازیوں کا سہارا لے کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسئیوں پر عمل پیرا ہوتے رہیں گے بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے ان لوگوں کا، کیونکہ وہ ایسا نہیں کریں گے وجہ اس کی متاثرہ صحافی بھی جانتے ہیں اور سیاسی و انتظامیہ بھی وہ لوگ کہ جن کے ناشتے اور دن کے کھانے اے سی کے دفتر میں پکے لگے ہوں جو ہر وقت اے سی والے کمرے میں براجمان ہوں پورا دن وہیں پائے جاتے ہوں وہ بھلا کیا بائیکا ٹ کریں گے اور اپنے قلم قبیلہ کی کیا خاک حمائیت کریں گے دریں اثناء یورپ کے دل اٹلی کے شہر بریشیا میں پوٹھواری کمیونٹی کا نمائیندہ اجلاس منقد ہوا جس میں پوٹھوار ویلفئیر ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تقریب کے میزبان اور سرپرست راجہ بشارت جزبی تھے جبکہ اسٹیج پر کمپیئرنگ کے فرائیض معروف نوجوان کاروباری شخصیت اور سوشل میڈیا ویب سائیٹ پوٹھوار لنک کے رپورٹر ساجد وارثی نے بڑی خوبصورتی سے سرانجام دئیے ،اور پوٹھوار وئیلفئیر ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کیئے ،اور تقریب میں رونق بخشنے پر مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا،اجلاس کی خاص بات یہ کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا اور ساری ٹیم کو ٹرسٹ کے قیام پر مبارکباد پیش کی،اور امید ظاہر کی کہ پوٹھوار ٹرسٹ بلاامتیاز کمیونٹی کی خدمت کرے گا،انہوں نے بشارت جزبی اور چوہدری امجد رزاق کی خدمات کو سراہا،اجلاس میں کونسلر محمد فیاض،امجد فاروق ،نصرت فاروق،ساجد وارثی،خضر اقبال ،ملک ساجد وارثی،بشارت جزبی،چوہدری امجد رزاق، ارشد اعوان،سمیئت پوٹھوار کے معروف نامور لوگوں نے شرکت کی،اجلاس میں چوہدری امجد رزاق نے اعلان کیا کہ بہت جلد 3/4 ہزار افراد پر مشتمل ایک بڑا جلسہ بھی ہم منقد کرنے والے ہیں،ادھر ایک نئی پیش رفت کے مطابق منی لاڈرنگ کے معروف مشہور زمانہ ایان علی کیس سمیت دیگراہم کیسزکی سماعت اب سیشن جج محمدشیرازکیانی کریں گے جن کا تبادلہ حال ہی میں بطورجج سپیشل کورٹ کسٹم اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کردیاگیا، ۔ قابل احترام جج محمد شیراز کیانی کا تعلق تحصیل کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر راجگان سے ہے ۔ بولڈ اوردوٹوک فیصلوں کے ساتھ ساتھ جراتمندانہ فیصلوں کے باعث باعث عدلیہ میں خاص مقام اور بہترین شہرت کے حامل جج محمد شیراز کیانی کی تقرری پر قانون کی حکمرانی کے خواہاں حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور توقعات ظاہر کی گئیں کہ ان کے فیصلوں کی بازگشت نہ صرف پاکستان بھر بلکہ دنیا میں بھی سنی جائے گی اور عدلیہ کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گی۔ 0315-5215386{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں