لاہور(نیٹ نیوز) کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
195