شدید سردی میں تیراہ کے مکینوں کی بے دخلی ظلم ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

پشاور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شدید سردی میں تیراہ کے لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، حکومت مقررہ مدت میں آپریشن مکمل کرے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیراہ میں آپریشن کے باعث ہے لوگ بے گھر ہورہے ہیں، گزشتہ آپریشن میں متاثرین کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا، قبائلی علاقے ہمارے پرامن علاقے تھے جہاں اب حالات خراب ہیں، شدید ترین سردی میں لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی تیراہ متاثرین کے ساتھ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، صوبائی حکومت کہتی ہے کہ آپریشن مرضی کے بغیر ہورہا ہے، یہ بیان دے کر جان نہیں چھڑا سکتے، حکومت آپریشن متاثرین کو بے یار و مددگار نہ چھوڑے۔