شاہد بابا فخر کوہسار – کرکٹ کے میدان کا ایک معتبر اور مقبول نام
اسلام آباد / مری:
کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت شاہد بابا فخر کوہسار آج کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ نہ صرف ایک حقیقی کرکٹ لور ہیں بلکہ ایک متحرک کرکٹ پروموٹر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں جو ہر سطح پر کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز اور کمنٹیٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
شاہد بابا فخر کوہسار کو مری، اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان میں ایک ایسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے جو نوجوانوں کی آواز ہیں۔ چاہے کھلاڑی ہوں، براڈکاسٹرز یا کمنٹیٹرز—وہ ہر کسی کی پہچان، جان اور شان بن چکے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک کے نامور کھلاڑی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات جیسے کہ چکوال کے معروف برینڈ خرم چکوال، تیمور مرزا اور فہد میاں چنو مری یا اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں تو شاہد بابا ہر میدان میں ان کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ وہ نہ صرف ان مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں بلکہ ان کی عزت افزائی اور بھرپور میزبانی بھی کرتے ہیں، جو ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔
کرکٹ کمیونٹی میں شاہد بابا فخر کوہسار کا کردار ایک مضبوط پل کی مانند ہے جو سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت علاقے میں کرکٹ کو نئی پہچان مل رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔
مزید برآں، پروفیشنل امپائرز جیسے کہ راؤ عمران اور معروف کمنٹیٹرز زیبی عباسی، اویس زر کیفِی بکوت سمیت دیگر کرکٹ شخصیات بھی شاہد بابا کی خدمات کو دلی طور پر سراہتے ہیں اور ان کے کردار کو کرکٹ کمیونٹی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے شاہد بابا کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں فخر مری، فخر اسلام آباد اور فخر پاکستان کا لقب دیا ہے، جو ان کی مقبولیت اور خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.