جہلم شہر و گردونواح میں لڑکوں کا شارٹ کٹ لباس اور فیشل کا رواج فحاشی و معاشرتی برائیوں کو فروغ مل رہا ہے،، ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شارٹ پاجامہ ٹروزر پہن کر اور چہروں کے فیشل کروا کر گھومنے پھرنے والے بگڑے رئیس زادوں کا محاسبہ ہونا چاہیے ، والدین کابھی فرض ہے کہ وہ اس لباس کو پہننے سے بچوں کو روکیں جو کہ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے، اسلامی معاشرہ کے قیام کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہی ہے کہ اس لباس کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ عریانی و فحاشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
83